15 جنوری 2013 - 20:30

ایران کے صوبہ کہگیلویہ وبویر احمد کے گورنر نے امام حسن عسکری علیہ السلام نامی قومی کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں امامت وولایت کی ثقافت کی ترویج کے لیے مختلف تاریخی مناسبتوں کے کیلنڈر کی فراہمی اور لوگوں کو ائمہ معصومین علیہم السلام کا تعارف کروانا ضروری ہے۔

ابنا: صوبہ کہگیلویہ وبویر احمد کے گورنرسید حسین صابری نے ۱۴جنوری کو اس قومی کانفرنس کے انعقاد کی غرض سے منعقد ہونے والی نشست میں کہا ہے کہ ائمہ معصوم کے تعارف میں غفلت امامت اور تشیع کے حق میں ظلم ہے اور میرا یہ عقیدہ ہے کہ ہم نے ائمہ معصومین علیہم السلام کے تعارف میں غفلت برتی ہے۔صوبہ کہگیلویہ وبویر احمد کے محکمہ اوقاف وخیراتی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ ۱۹فروری میں امام زادہ سید محمد کے آستانہ مبارکہ پر یہ قومی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں ملکی اور صوبائی سطح کے عہدیدار شرکت کریں گے۔سید علی صالح موسوی اعظم نے مزید کہا ہے کہ اس قومی کانفرنس میں شرکت کرنے کے شائقین ۳فروری تک امام حسن عسکری علیہ السلام کی شخصیت عملی سیرت اور گیارہوں امام کی امامت اور زندگی جیسے موضوعات پر اپنے مقالے اس سائٹ www.boyerahmad.awqaf.ir پر ارسال کر سکتے ہیں۔

.......

/169